جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والا بااثر شخص کون ہے؟ متاثرہ عارف ساقی کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر تشدد میں کونین شاہ راشدی اور ان کے گن مین ملوث ہیں جو کہ سندھ کی ایک بااثر شخصیت کے رشتہ دار ہیں۔

منگل کو کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پروفیسر عارف خان ساقی پر بااثر افراد اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

پروفیسر عارف ساقی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ آن لائن ٹیکسی کے ذریعے صفورا چورنگی کے قریب سے گزر رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم مرکزی نامزد ملزم کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ گرین ہوٹل کے مالک کونین شاہ راشدی اور اس کے گن مینوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والے بااثر لوگ ہیں اور وہ ہوٹل پیر صاحب پگارا کے بھائی علی گوہر شاہ کی ملکیت ہے، جو رکن صوبائی اسمبلی گہنور خان اسران کے سسر بھی ہیں۔

پروفیسر عارف ساقی نے مزید بتایا کہ ہوٹل سے نکلنے والے ایک ویگو ڈالے نے غلط انداز میں گاڑی ریورس کرتے ہوئے ان کی کار کو ٹکر ماری، اور جب انہوں نے گاڑی کے نقصان کا ازالہ کرنے کی درخواست کی تو ویگو میں سوار شخص مشتعل ہو گیا اور رائفلوں کے بٹ سے مارنا شروع کر دیا جس سے ان کا سر پھٹ گیا اور وہ لہولہان ہو گئے۔ اس کے بعد ملزمان انہیں ہوٹل کے اندر لے گئے اور حبسِ بیجا میں رکھ کر دوبارہ مارا پیٹا۔

آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور نے اپنے بیان میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد جب پروفیسر صاحب نے بات کی تو ویگو میں سوار افراد اور ان کے گارڈز نے گالم گلوچ کرتے ہوئے لاتوں، گھونسوں اور رائفل کے بٹ سے حملہ کر دیا۔

ڈرائیور کے مطابق بعد میں پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی اور انہیں تھانے منتقل کیا گیا، جس کے بعد عباسی شہید اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

سچل پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر عارف ساقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور زیرِ حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.