کراچی: گھر میں گھسے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، والد کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین سے انکار

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مہران سٹی کے قریب گھر میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان روشم خان کے لواحقین کا قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تھانے کے باہر دھرنا جاری ہے جبکہ والد نے ملزمان کی گرفتاری تک بیٹے کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے مہران سٹی کے قریب گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ روشم نامی بچے کی ہلاکت پر لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے قاتلوں گرفتاری کے لیے منگھوپیر تھانے کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ 

پولیس نے مقتول کے والد روائیداد خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 528 سال 2026 بجرم دفعات 302 ، 324 ، 457 ، 397 اور 511 چونتیس کے تحت نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے جبکہ مقدمے میں پولیس وردی میں ملبوس دو نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پایا گیا اور ان کی جانب سے مقتول نوجوان کی لاش منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاج کیا گیا جسے 17 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

مظاہرین سے بات چیت کرنے کے لیے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ایس ڈی پی او منگھوپیر سمیت دیگر پولیس افسران نے مقتول کے ورثا کے ملاقات کی اور انھیں اپنے تعاون اور ڈاکوؤں کی گرفتاری سے متعلق یقین دہائی کرائی۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی منگھوپیر سید شاکر نے بتایا کہ مقتول کے ورثا سے بات چیت کا عمل جاری ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے منگل کی صبح 8 بجے سے دھرنا دیا گیا ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔

احتجاج ختم کرانے کے لیے ایس ایس پی ویسٹ نے مقتول کے والد اور مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ مذاکرات میں رکن سندھ اسمبلی نصیر احمد اور منگھوپیر کے ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی بھی شریک ہوئے۔

دھرنے میں موجود مقتول کے ورثا کا مطالبہ ہے کہ روشم خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مقتول نوجوان روشم خان حافظ قرآن، میٹرک پاس طالب علم ، 8 بہنوں اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جسے سفاک ڈاکوؤں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب منگھوپیر مہران سٹی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے قتل کر دیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.