اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے؛ 2 بچوں اور 2 نرسوں سمیت 11 افراد شہید

امریکی ثالثی میں 26 جون ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے رات گئے لبنان کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی علاقے کفر رمان میں اسرائیلی جنگی طیارے نے نصف شب کے بعد ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں 9 افراد شہید ہوگئے جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 5 افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک اور دوسرے کی تشویشناک ہے جب کہ دیگر 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسی علاقے میں ایک دوسرے حملے میں ایک اور گاڑی کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ یہ گاڑی حزب اللہ کی اتحادی امل موومنٹ کے طبی امدادی گروپ رسالہ اسکاؤٹس کی تھی۔

اس حملے میں شہید ہونے والے دونوں افراد رسالہ اسکاؤٹس کے طبی عملے کے ارکان تھے اور کسی ریسکیو آپریشن کے لیے جا رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہتھیار منتقل کرتے ہوئے حزب اللہ کے متعدد ارکان کو دیکھا جنہیں کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ عمارت پر حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے بقول حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر دو دھماکا خیز ڈرونز سے حملہ کیا تھا تاہم ان حملوں میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر، جن میں ایک اسلحہ ڈپو بھی شامل تھا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ روز حزب اللہ کے ایک الگ ڈرون حملے کے جواب میں نبطیہ میں بھی حزب اللہ کے متعدد جنگجو کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دیر الزہرانی میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے سے پہلے وہاں موجود افراد کو انخلا کی وارننگ جاری کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے بقول یہ عمارت حزب اللہ کی ایک دہشت گرد تنصیب کے طور پر استعمال ہورہی تھی۔ حزب اللہ کی یہ سرگرمیاں ہمیں عسکری کارروائی پر مجبور کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اب بھی جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں موجود ہے جسے اسرائیل اپنی سیکیورٹی زون قرار دیتا ہے جو سرحد کے ساتھ تقریباً 10 کلومیٹر تک لبنانی علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

TECHNOLOGY

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.