گلگت بلتستان کی 464 کلومیٹر طویل 7 اہم سڑکیں وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے سیاحتی اقدام کے تحت 464 کلومیٹر طویل 7 اہم سڑکوں کو وفاقی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان حکومت کو خطے کی 7 اہم سڑکیں وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز دی تھی، جس کی جی بی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت بھی طے پا چکی ہے۔

وفاق کے حوالے کی جانے والی سڑکوں میں 54 کلومیٹر طویل استور، چلم چوکی روڈ، 31 کلومیٹر دیوسائی، اسکردو روڈ، 100 کلومیٹر اسکردو، خپلو روڈ، 17 کلومیٹر اسکردو تھورگو، شگر روڈ اور 36 کلومیٹر قراقرم ہائی وے، نلتر تا سترنگی جھیل روڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 121 کلومیٹر طویل تھلیچی، استور، رٹو، شونٹر روڈ اور 105 کلومیٹر گوریکوٹ، شگر تھنگ، اسکردو روڈ بھی منصوبے میں شامل ہیں، جن پر اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔

عہدیدار کے مطابق تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ منظوری کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی ان سڑکوں کی تعمیر، توسیع، بحالی اور طویل مدتی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالے گی، جبکہ منصوبے کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

اس وقت ان سڑکوں کی دیکھ بھال، توسیع اور بحالی کے اخراجات گلگت بلتستان حکومت برداشت کرتی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سیاحوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، تاہم مقامی آبادی کو اس ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔ عہدیدار کے مطابق ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن گلگت بلتستان کے سڑکوں کے نظام کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ، کیچڑ کے تودے، شدید بارشوں، برفانی تودوں، اچانک آنے والے سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سڑکیں اکثر بند ہو جاتی ہیں، جس سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیاحت سے وابستہ افراد نے وفاقی حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سڑکوں کی بہتر دیکھ بھال اور رابطہ سڑکوں میں بہتری سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

جی بی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے صدر اکرام بیگ نے کہا کہ سڑکوں کی بار بار بندش کے باعث سیاح کئی کئی روز پھنس جاتے ہیں جبکہ مقامی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قابلِ اعتماد سڑکوں کا نظام سیاحت کے فروغ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

جی بی کے وزیر سیاحت نیک نام کریم نے بھی کہا کہ سیاحت کی ترقی میں رسائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، وفاقی حکومت سڑکوں کی ذمہ داری سنبھالتی ہے تو نیشنل ہائی وے اتھارٹی زیادہ وسائل کے ساتھ سڑکوں کے نظام کو بہتر انداز میں منظم اور ترقی دے سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.