ایران جنگ جیتتے ہی تیل سستا ہوجائے گا، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں ’بہت تیزی سے‘ نیچے آئیں گی اور امریکی صارفین کے لیے پٹرول کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ بالآخر یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔ 

حالیہ کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بلند ہوئی ہیں اور مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت حالیہ دنوں میں 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد صورتحال تیزی سے معمول پر آئے گی، تاہم ان کی جانب سے پٹرول کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے نیچے آنے کی پیشگوئی ایک سیاسی دعویٰ ہے، جس کا عملی انحصار عالمی تیل کی سپلائی، جنگ کے خاتمے اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

ایپل نے اپنی مالی سال کی شروعات مضبوط انداز میں کی ہے اور بتایا ہے

Read More

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.