تین روزہ 18 ویں “سرتیوں سنگ” دستکاری نمائش کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر

سندھ کے 15 اضلاع کی دیہی خواتین کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی سندھی دستکاریوں کی نمائش اوشن مال میں کی گئی

کراچی: شہر میں ہفتے کے آخر میں منعقدہ دستکاری نمائش “سرتیوں سنگ” میں سندھی ثقافت کے تمام رنگ دیکھنے کو ملے۔

کلفٹن کے اوشئن مال میں روایتی دستکاریوں کی شاندار نمائش میں دیہی خواتین کے ہاتھ سے بنی سندھ کی دستکاریوں کا وسیع امتزاج پیش کیا گیا، جن میں گھریلو ٹیکسٹائل، ٹوکریاں، زیورات، ملبوسات، دوپٹے اور شالیں، ڈریسز، بیگس شامل تھیں جو روایتی کڑھائی اور کٹ ورک سے مزین تھیں۔

یہ تقریب سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے سندھ حکومت کے تعاون سے دیہی خواتین اور دستکاروں کو مارکیٹ سے جوڑنے کی ایک کاوش تھی۔

اس میلے نے کلفٹن، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، باتھ آئی لینڈ اور قریبی علاقوں کی بڑی تعداد میں خواتین رہائشیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ یہ نمائش اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔

سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتّل کلہوڑو نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دیہی سندھ کی خواتین دستکاروں کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کا مقصد دیہی خواتین دستکاروں کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسو نے اپنے آپریشنل اضلاع میں بزنس ڈویلپمنٹ گروپس (BDGs) قائم کیے ہیں، جن کے تحت 15,000 سے زائد خواتین اراکین کو صرف دستکاری کی مہارتوں کی تربیت دی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع بشمول بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور-کندھ کوٹ، خیرپور، لاڑکانہ، مٹیاری، میرپورخاص، نوشہرو فیروز، قمبر شہدادکوٹ، سانگھڑ، شکارپور، سکھر، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ کی دیہی خواتین دستکاروں نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سعدیہ جاوید اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے مشترکہ طور پر تین روزہ تقریب کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر سرسو کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تقریب ہنر مند مصنوعات کے دستکاروں کے لیے روابط اور مارکیٹ تک آسان رسائی کے لیے مزید معاون ثابت ہوگی۔

نمائش میں سلے اور ان سلے کپڑے، مختلف قسم کی کڑھائی کے ساتھ سوئی کا کام، بان سے بنی اشیاء، بیڈ شیٹس، کروشیا ورک، مشین کی کڑھائی اور خواتین کے لیے دیگر اشیاء شامل تھیں۔

روایتی فنون اور دستکاریوں کے امتزاج کی نمائش کے لیے ایک درجن سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے۔
سیاستدانوں، بیوروکریسی، تاجروں، مشہور شخصیات بشمول چیئرپرسن سرسو محترمہ ناہید شاہ درانی، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ، بریگیڈیئر واجد مہر، بریگیڈیئر واجد مہر، سابق آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ، وائس چانسلر جامعہ سندھ فتح مری، ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ایم پی اے محمد سلیم ہنگورو، کنگز گروپ کے عزیز میمن، عرفان بلوچ، شہریوں، صحافیوں، اینکر پرسنز کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا اور ہنر مند خواتین کاروباریوں کے کام کو سراہا۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی

Read More

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.