کراچی، کون سی شاہراہ بند ہے، اور کون سی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

ٹریفک پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرومندر سے نمائش آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں، جس کے بعد متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر نیپا آنے اور جانے والے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے، جبکہ مین یونیورسٹی روڈ پر نیپا سے سمامہ کی جانب بھی ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

تاہم نمائش چورنگی سے جناح گراؤنڈ جانے والے راستے پر تاحال کنٹینرز موجود ہیں اور یہ راستہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لائنز ایریا کے اطراف تمام سڑکیں بند کردی گئیں تھیں جس کے باعث شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

سپر ہائی وے کی دونوں سڑکیں ٹریلر لگا کر بند کردی گئیں تھیں جس کے باعث سہراب گوٹھ پر شدید ٹریفک جام ہوا اور سپر ہائی وے جانے والے شہری کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ بحریہ ٹاؤن جانے والے شہری بھی طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔؎

لکی ون سے گلشن اقبال جانے والا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ سمیت جناح گراؤنڈ جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے شہریوں کو گزشتہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.