کراچی: فیملی پر تشدد، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر پولیس افسران غفلت کے مرتکب قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن بھائی پر مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری سمیت چار پولیس افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قانونی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو ارسال کردی گئی۔

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں بہن بھائی پر مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی مکمل رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو بھجوا دی ہے، جس میں واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ انتظامی غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کو بھی معاملے میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے انتظامی غفلت برتی گئی، جس پر کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد 2020 کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے سلسلے میں ضلع کورنگی کے چار پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ان میں ایس ایچ او درخشاں راشد علی، تفتیشی افسر عمران درخشاں اور پولیس موبائل افسر آفتاب منگی شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمے کو بی کلاس قرار دے کر خارج کرنے کی سفارش بھی کی ہے، جب کہ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں وڈیو میں نظر آنے والی دو خواتین اور ایک مرد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وڈیو میں متاثرہ خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تمام افراد ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کے قریبی رشتے دار ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ میں واقعے سے متعلق تحقیقات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کے دوران تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ انکوائری کے نتائج کی روشنی میں ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اب ایڈیشنل آئی جی کو بھجوا دی گئی ہے، جہاں سے سفارشات کی روشنی میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز 6 کے خیابانِ بخاری میں بہن بھائی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کے کردار پر سوالات اٹھے تھے۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو دو باوردی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں دوسری خاتون پر ڈمبل سے حملہ کرتے، جب کہ بعد ازاں ایک سادہ لباس شخص کو سرکاری کلاشنکوف سے سی سی ٹی وی کیمرہ توڑتے دیکھا گیا تھا۔

بعد میں سامنے آنے والی فوٹیج میں متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو پولیس اہلکار گھسیٹ کر تھانے لے جاتے دکھائی دیے، جس کے بعد مقدمے کے اندراج میں مبینہ جانبداری کے الزامات سامنے آئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

پاشا کے سینیئر نائب چیئرمین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو

Read More

بیوٹی سیکٹر میں ایستھیٹک سیفٹی کے لیے فوری ریگولیٹری اقدامات ناگزیر – زہرہ زاہد

ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویمن اسٹائل، بیوٹی اینڈ اسکن

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.