عوام کے لیے بُری خبر! نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی ہے جب کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نیپرا کے مطابق جولائی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کیے جانے سے ملک بھر کے بجلی صارفین پر تقریباً 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جب کہ اس کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مزید 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یوں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ دونوں کو ملا کر بجلی صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 45 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل ہوگا۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافی چارج ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں اضافوں کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے متعلقہ بجلی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ستمبر سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.