کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ متاثرہ نوجوان علی جعفری نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی جعفری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ 29 اگست کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈیفنس فیز 6 میں کھانا کھانے گیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد جب وہ باہر نکلا تو مبینہ طور پر اسے سر پر بیس بال کے ڈنڈے سے وار کیا گیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق ڈنڈا لگتے ہی وہ بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد ملزمان اسے ایک گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

علی جعفری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک لڑکا پستول تانے اس کے قریب کھڑا رہا۔ ملزمان مسلسل اسے معافی مانگنے کا کہتے رہے اور اس سے پیسوں کا بھی مطالبہ کیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان نے اس کے والٹ اکاؤنٹ سے خریداری بھی کی، جبکہ اسے اور اس کی فیملی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

علی جعفری نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مبینہ واقعے کے وقت ملک ابراہیم، ابراہیم، مرتضیٰ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی ماضی میں کبھی کسی سے دشمنی نہیں رہی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کے کردار اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس متاثرہ نوجوان کے بیان اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ نوجوان کا گیمنگ زون میں جھگڑا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 3 افراد نے نوجوان علی جعفری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا تھا اور ڈنڈے مار کر اس کی ٹانگ بھی توڑ دی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

نوجوان پر تشدد کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ابراہیم ملک نامی شخص نے علی نامی نوجوان کو پہلے بخاری کمرشل بلایا، جس کے بعد ملزمان نوجوان کو زبردستی اٹھا کر ساحل تھانے کی حدود میں لے گئے تھے۔

نواجون پر تشدد کرنے والوں میں ابراہیم ملک سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ملزمان نے نوجوان پر بے رحمانہ تشدد کیا تھا اور آخر میں ڈنڈا مار کر اس کی ٹانگ بھی توڑ دی اور اسے زبردستی بال کاٹ کر کھلائے گئے اور کہا گیا خود کو گالیاں دو۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار نوجوان علی اس وقت شدید صدمے کی کیفیت میں مبتلا تھا، نوجوان ڈرا اور سہما ہوا ہے اور شدید خوف و ہراس کے باعث اس نے فی الحال پولیس کو بھی کوئی درخواست نہیں دی تھی۔

بعد ازاں ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا دیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.