لاہور میں بسنت 2027 کی تیاریاں شروع، پتنگ سازوں کی رجسٹریشن کب شروع ہوگی؟

لاہور ضلعی انتظامیہ نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ اور متعلقہ سامان تیار کرنے والوں کی رجسٹریشن 5 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ آئندہ سال 12 سے 14 مارچ تک ہونے والے میلے کے لیے سخت نگرانی اور حفاظتی اقدامات کے تحت صرف منظور شدہ پتنگیں اور سوتی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

لاہور انتظامیہ کے مطابق پتنگ سازوں کے لیے رجسٹریشن بسنت 2027 کے مخصوص پورٹل کے ذریعے لازمی ہوگی، جبکہ فی الحال صرف مینوفیکچررز رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ پتنگ فروشوں، تاجروں اور متعلقہ انجمنوں کی رجسٹریشن جنوری یا فروری 2027 میں شروع کی جائے گی، جس کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رجسٹریشن کا مقصد بسنت سے قبل مناسب مقدار میں معیاری اور سستی پتنگوں و دیگر منظور شدہ سامان کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد علی اعجاز کے مطابق بسنت کے لیے پتنگ اور متعلقہ سامان تیار کرنے سے قبل مینوفیکچررز کو این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ پیداواری مراکز کی نگرانی اور معائنہ کیا جائے گا تاکہ ممنوعہ سامان کی تیاری یا مارکیٹ میں رسائی روکی جاسکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف مقررہ سائز کی پتنگیں اور سوتی ڈور استعمال کی جاسکے گی، جبکہ کیمیکل لگی ڈور اور دھاتی تار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

لاہور میں رواں سال 6 سے 8 فروری تک 18 سال بعد بسنت محدود پیمانے پر بحال کی گئی تھی۔ حکومت نے اسے سخت حفاظتی ضوابط کے تحت بطور پائلٹ منصوبہ شروع کیا تھا، جس میں لاہور کو مختلف رسک زونز میں تقسیم کرنے، سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی، چھتوں کی مانیٹرنگ اور موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز کی پابندی سمیت متعدد اقدامات شامل تھے۔ بسنت 2027 کے لیے ستمبر ہی میں رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انتظامیہ اس بار تیاری، نگرانی اور سپلائی چین کی جانچ کے لیے زیادہ وقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.