بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ

 دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نارووال مندر پر بھارتی بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جھوٹا اور سیاسی مفاد کے لیے دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کے برعکس مندرکو 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ پہلے ہی سروے کرچکی ہے اور بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ یہ امر شرمناک ہے کہ بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے اور سستی شعبدہ بازی کا سہارا لے رہا ہے، حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کی ایسی کوششیں بھارت میں اقلیتوں کے منظم استحصال اور ان کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے حملوں کے انتہائی ناقص ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے سے بخوبی آگاہ ہے، اور اسے بھارتی قیادت کو مسلم، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف جاری ظلم و ستم پر جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی اور میئر کراچی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، کراچی پولیس

Read More

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

اوپن اے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے

Read More

نیا اے آئی ٹول انتہا پسندی روکنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی کمپنی تھرو لائن ایک نیا ٹول تیار کررہی ہے جو صارفین میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.