پاکستان کی ’ فینٹاسٹک‘ چائے پینے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن انڈین ایئر فورس سے مستعفی

فروری 2019 میں پاک بھارت فضائی معرکے کے دوران پاکستان میں گرفتار ہونے والے انڈین ایئر فورس (IAF) کے سابق گروپ کیپٹن اور ویر چکر ایوارڈ یافتہ پائلٹ ابھینندن ورتھمان نے بھارتی فضائیہ سے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ (اسٹیپ ڈاؤن) لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھینندن نے اب گوا کی ایک نجی علاقائی ایئر لائن ‘FLY91‘ میں بطور کمرشل پائلٹ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق 43 سالہ ابھینندن نے اسی سال مارچ کے اختتام پر بھارتی فضائیہ چھوڑی تھی اور اگست کے مہینے میں نجی ایئر لائن میں شامل ہوئے۔ تاہم ‘FLY91’ کے ترجمان نے کسی بھی ملازم کی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ یاد رہے کہ مارچ 2024 میں قائم ہونے والی یہ ایئر لائن ‘ATR 72-600’ طیاروں کا فلیٹ چلاتی ہے اور اس کے اہم مراکز گوا اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔

2019 کا واقعہ اور گرفتاری

فروری 2019 میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے دوران بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر (موجودہ رینک گروپ کیپٹن) ابھینندن ورتھمان کا میگ 21 (MiG-21) طیارہ پاکستان ایئر فورس کے ساتھ فضائی جھڑپ میں تباہ ہو گیا تھا۔

ابھینندن نے پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی حدود میں لینڈ کیا جہاں مقامی لوگوں اور پاکستانی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

تقریباً 60 گھنٹے (3 دن) تک پاکستان کی تحویل میں رہنے کے بعد پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے تحت ابھینندن کو 1 مارچ 2019 کی رات واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

کیا انسان نما روبوٹس میدان جنگ میں اترنے والے ہیں؟

مصنوعی ذہانت یا اے آئی اور روبوٹکس کی تیز رفتار ترقی نے ایک ایسا سوال

Read More

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.