انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں ڈاکو کھارادر تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا لے کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو ایک جانب بٹھا دیا۔

ملزمان نے پہلے دکان میں نقدی تلاش کی تاہم رقم نہ ملنے پر دکان میں موجود قیمتی کپڑا اٹھانا شروع کردیا۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ، کیپ اور ماسک کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا

Read More

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.