اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، انخلا کا الرٹ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد انخلا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارش جاری ہے جو آئندہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں نالے میں پانی کی سطح مزید بلند ہوسکتی ہے۔

کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح پہلے ہی مقررہ انخلا کی حد 20 فٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔ کٹاریاں میں پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے باعث اس کے نشیبی علاقوں کی جانب منتقل ہونے اور بعد ازاں گوالمنڈی کے علاقے کو بھی متاثر کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ہائی الرٹ رہنے، کمزور اور نشیبی علاقوں میں ضروری انخلا اور ہنگامی اقدامات فوری شروع کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری سفر کے لیے اضافی وقت لے کر نکلیں، گاڑی اور موٹرسائیکل کی رفتار کم رکھیں اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اپنی لین میں رہیں، سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا درست استعمال یقینی بنائیں اور سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں۔ موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں سفر کریں اور ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔ شہری مزید ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر اپنی اور اپنے اہلِخانہ کی حفاظت کو ترجیح دیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

شہریوں کو خصوصاً نشیبی علاقوں، برساتی نالوں، ندی نالوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ندی نالوں میں نہانے یا تیراکی سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے، جبکہ والدین بچوں کی خصوصی نگرانی یقینی بنائیں اور انہیں ایسے مقامات پر جانے یا کھیلنے سے روکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری عمل کریں۔

انتظامیہ کے مطابق شہریوں کا محتاط رویہ انہیں اور ان کے خاندانوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.