نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 810 ہوگئیں، ہزاروں لاپتا

نیپال اور تبت کی سرحدی پٹی میں سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے، جبکہ نیپال میں 794 اور تبت میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ نیپال میں 2,500 سے زائد افراد لاپتا ہیں، جن میں سینکڑوں ہائیڈرو پاور منصوبوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

نیپال میں حکام نے سیلاب کے باعث ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں میں پھنسے سینکڑوں افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں میں چین اور بھارت کے ماہرین بھی شامل ہیں، جو سرنگوں کے اندر موجود افراد سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اب تک اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق تریشولی-3 اے ہائیڈرو پاور منصوبے میں امدادی کارکنوں نے سرنگ میں داخل ہونے کے لیے ایک سوراخ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ نیپال میں لاپتا ہونے والے 2,500 سے زائد افراد میں سینکڑوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک کے مختلف پن بجلی منصوبوں میں کام کرتے تھے۔ لاپتا افراد میں مختلف ممالک کے غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب چین کے زیر انتظام تبت کے علاقے میں سرکاری طور پر 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 546 افراد لاپتا ہیں۔ ان میں سے تقریباً نصف غیرملکی شہری بتائے جاتے ہیں۔ شگاتسے میں امدادی ٹیموں کو اب تک کسی شخص کو زندہ تلاش کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی، جس سے متاثرہ علاقوں میں انسانی المیے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

سیلاب سے نیپال کے 3 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کم از کم 19 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق 9 اسکول مکمل طور پر تباہ جبکہ 7 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں سے اساتذہ اور طلبہ کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تازہ جائزے کے مطابق 200 سے زائد طلبہ لاپتا جبکہ تقریباً 20 سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ راسووا اور نواکوٹ اضلاع کے متعدد اسکول، جہاں 2,425 طلبہ زیرتعلیم تھے، سیلابی پانی میں ڈوب گئے یا ملبے تلے دب گئے۔ ایک اسکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلاب اس کی ایک طالب علم کو لے جانے والی بس بھی بہا لے گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت

Read More

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران شہر قائد میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کی مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ واچ ہائی بلڈ پریشر کی علامات کی نشاندہی کر سکے گی

گوگل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام اسمارٹ واچ میں

Read More

سائبر کرائم کی روک تھام، این سی سی آئی اے کو پاکستان سائبر پولیس بنانے کی تجویز

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.