دبئی میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (PIE) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کے اعزاز میں دبئی میں ایک عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں پاکستان کے موجودہ تعلیمی نظام، بدلتی ہوئی عالمی ضروریات، تحقیق، جدت، جدید مہارتوں اور مستقبل کی تعلیمی ترجیحات کے حوالے سے سیر حاصل بات چیت ہوئی-عشائیہ کا اہتمام ملک محمد اسحاق نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا جس میں سردار جاوید یعقوب، سردار قیصر حیات خان، مسز مومی ملک، راجہ شاہد، ڈاکٹر خواور، ظفر، سمیع، حسن ، نبیل آزاد، حسین، جمیل، خالد محمود گوندل سمیت کاروباری، سماجی اور پیشہ ور حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔


اس موقع پر شرکاء نے اس امر پر تبادلۂ خیال کیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں پاکستان کے تعلیمی اداروں کو صرف روایتی تدریسی نظام تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں تحقیق، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت، کاروباری ذہن سازی اور روزگار سے مربوط جدید مہارتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ملک محمد اسحاق نے کہا کہ“تعلیم کامیابی، شعور، حکمت، جدت اور مواقع کی سیڑھی ہے۔ کوئی قوم صرف قدرتی وسائل، عمارتوں یا سرمائے سے عظیم نہیں بنتی بلکہ قوموں کا اصل سرمایہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور تخلیقی انسانی ذہن ہوتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم انسان کو صرف روزگار حاصل کرنے کے قابل نہیں بناتی بلکہ اسے سوچنے، سوال کرنے، تحقیق کرنے، مسائل کا حل تلاش کرنے، نئی راہیں پیدا کرنے اور دوسروں کے لیے مواقع تخلیق کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ملک محمد اسحاق نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے، بشرطیکہ تعلیمی نظام کو مستقبل کی معاشی، تکنیکی اور سماجی ضروریات سے مربوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی، تحقیق اور علم پر مبنی صنعتوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے پاکستان کو بھی اپنی نئی نسل کو عالمی مسابقت کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ تعلیم پر خرچ دراصل اخراجات نہیں بلکہ مستقبل میں سرمایہ کاری ہے اور تعلیم میں بہتری کے بغیر معاشی ترقی، سماجی استحکام، غربت میں کمی، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے اس موقع پر PIE کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم سے متعلق مستند اعداد و شمار، تحقیقی شواہد، قومی سطح کے تعلیمی جائزوں اور پالیسی تحقیق کی اہمیت اجاگر کی۔
ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے کہا کہ مؤثر تعلیمی پالیسی کے لیے درست اعداد و شمار اور قابلِ اعتماد تحقیق بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور تعلیمی شعبے میں پائیدار بہتری اسی وقت ممکن ہے جب پالیسی، تحقیق اور عملی نفاذ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم ہو۔ طاہر منیر طاہر نے پاکستان کے معروف تعلیمی گروپس اور اداروں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں موجود تعلیمی مواقع کا جائزہ لیں اور اعلیٰ معیار کے ایسے تعلیمی اداروں کے قیام پر غور کریں جو پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف قومیتوں کے طلبہ کو بھی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی کاروبار، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی ایک اہم بین الاقوامی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے لیے یہاں قابلِ ذکر امکانات موجود ہیں۔ راجہ شاہد نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلیمی، کاروباری اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری اور پیشہ ور برادری نوجوانوں کے لیے علم، تربیت، رہنمائی اور مواقع پیدا کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علم، مہارت اور انسانی صلاحیت میں سرمایہ کاری کسی بھی معاشرے کی سب سے پائیدار سرمایہ کاری ہوتی ہے۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے اعداد و شمار پر مبنی پالیسی سازی، تحقیق، معیارِ تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، اساتذہ کی استعداد، طلبہ کی عملی مہارتوں اور تعلیمی اداروں و صنعت کے درمیان مضبوط روابط پر توجہ دینا ضروری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.