دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیے کو اپنانا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں متعدد ممالک کے طلبہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی کی صورتحال، اور خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر مندی، کاروباری صلاحیتوں اور حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ وہ ایک ایسی دنیا میں بامعنی کردار ادا کر سکیں جو بڑھتی ہوئی بے یقینی اور سوشل میڈیا و پروپیگنڈے کے اثرات سے متاثر ہو رہی ہے۔

ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے پاکستان کے اپنے جاری دورے کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات کا اظہار کیا، انہوں نے بالخصوص پاکستانی عوام کی کشادہ دلی، گرمجوشی اور مہمان نوازی کو سراہا اور ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو اجاگر کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راشد احمد صدیقی کے بیٹے سے

Read More

TECHNOLOGY

گرمی کے اس شدید موسم میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے

شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اس موسم میں جہاں انسان

Read More

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.