چودہ معصوم کلیاں بجھ گئیں، یہ سانحہ جواب اور احتساب مانگتا ہے، ملک یاسر امتیاز اعوان

اسلام آباد کے PIMS اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی المناک ہلاکت ایک ایسا دلخراش سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار اور ہر حساس دل کو اشک بار کر دیا ہے۔
یہ وہ معصوم زندگیاں تھیں جنہوں نے ابھی دنیا کو دیکھا بھی نہ تھا، جن کے ننھے وجود اپنے والدین کی دعاؤں، امیدوں اور محبتوں کا مرکز تھے۔ والدین اپنے بچوں کو صحت یاب دیکھنے کی امید لے کر اسپتال آئے تھے، مگر انہیں اپنے جگر کے ٹکڑوں کی جدائی کا ایسا صدمہ برداشت کرنا پڑا جس کا درد الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔دبئی میں مقیم پاکستانی سماجی کارکن ملک یاسر امتیاز اعوان نے اس ناقابلِ تلافی سانحے پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان معصوم شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین و اہلِ خانہ کو یہ قیامت خیز صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ملک یاسر امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ یہ سانحہ صرف افسوس اور تعزیت تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ چودہ معصوم جانوں کا ضیاع ہم سب سے جواب مانگتا ہےاور اس واقعے کی شفاف، غیر جانب دار اور جامع تحقیقات ناگزیر ہیں۔ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آگ کیسے لگی، حفاظتی انتظامات کس حد تک موجود تھے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے اور کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا انتظامی ناکامی نے ان معصوم جانوں کے ضیاع میں کیا کردار ادا کیا۔اگر تحقیقات میں کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا ذمہ داری ثابت ہو تو قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ کسی بھی عہدے، منصب یا اثر و رسوخ کو احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
ہمارے اسپتال وہ مقامات ہیں جہاں لوگ زندگی بچانے کی امید لے کر آتے ہیں۔ بالخصوص نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں معمولی سی کوتاہی بھی ناقابلِ تصور نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے ملک بھر کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس، متبادل راستوں، تربیت یافتہ عملے اور مؤثر انخلا کے نظام کا فوری اور جامع جائزہ لیا جانا چاہیے۔
یہ معصوم بچے واپس نہیں آ سکتے، مگر ان کی قربانی ہمیں یہ عہد ضرور دلا سکتی ہے کہ آئندہ کسی ماں کی گود ایسی غفلت کی وجہ سے نہ اجڑے۔یہ وقت صرف آنسو بہانے کا نہیں، نظام کو بہتر بنانے، ذمہ داری طے کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے کا ہے۔ملک یاسر امتیاز اعوان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ھوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحے کی مکمل حقیقت قوم کے سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔اللہ تعالیٰ ان معصوم فرشتوں کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے والدین کو صبر و حوصلہ دے۔ آمین۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.