آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایپل آئندہ ماہ متوقع طور پر آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے ماڈلز کی قیمت گزشتہ سال کے آئی فون 17 پرو سیریز کے مقابلے میں تقریباً 100 ڈالر زیادہ ہوسکتی ہے۔

معروف امریکی جریدے بلومبرگ کے صحافی مارک گرومین نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ ’پاور آن‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایپل ستمبر میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت بڑھانے کی تیاری کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر بڑے برانڈز جیسے کہ سیمسنگ اور گوگل نے بھی اپنے اہم ترین اور فلیگ شپ موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ میموری اور اسٹوریج کے اہم پرزے مہنگے ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو کی امریکا میں ابتدائی قیمت 1199 ڈالر ہوسکتی ہے۔ یہ قیمت آئی فون 17 پرو کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد زیادہ ہوگی۔

اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو ایپل کے نئے فلیگ شپ فون کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ تاہم، رپورٹ میں اس اضافے کو دیگر اسمارٹ فونز اور فون کے اہم پرزوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے مقابلے میں نسبتاً معمولی قرار دیا گیا ہے۔

سام سنگ اور گوگل کے بعد ایپل بھی قیمت بڑھائے گا؟

رپورٹ کے مطابق ایپل اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ سام سنگ اور گوگل نے اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے حال ہی میں اپنے کچھ فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ میموری اور اسٹوریج کے اہم پرزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بتائی جارہی ہیں۔ ایپل بھی ان بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے نئے آئی فون کی قیمت بڑھانے پر غور کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے ایک ایگزیکٹو نے حال ہی میں کمپنی کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ قیمتوں میں نیا اضافہ ناگزیر ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد ایپل نے میک بک، آئی پیڈ اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا، تاہم آئی فون 17 سیریز اور کمپنی کے دیگر اسمارٹ فونز کو اس وقت قیمت بڑھانے سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔

اب نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اثر آئی فون 18 پرو سیریز پر بھی پڑ سکتا ہے۔

نئے آئی فون کے ساتھ کیا کچھ متوقع ہے؟

آئی فون 18 پرو سیریز کو آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق نئی سیریز میں کم از کم آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس شامل ہوسکتے ہیں، جبکہ ایپل کی جانب سے ایک نیا الٹرا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی بات کی جارہی ہے۔

اسی دوران کمپنی کی جانب سے نئے ایپل واچ اور ایئر پوڈز ماڈلز بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ ایپل اپنے پہلے بک اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کو بھی متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

تاہم، ان تمام معلومات کے باوجود ایپل نے ابھی تک نئے آئی فون ماڈلز کی لانچ، قیمت یا ممکنہ قیمت میں اضافے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکا میں آئی فون 18 پرو کی قیمت تقریباً 100 ڈالر بڑھتی ہے تو دیگر مارکیٹس میں بھی اس کے مہنگے ہونے کا امکان موجود ہے۔

صرف آئی فون 18 پرو سیریز ہی نہیں بلکہ آئی فون 17، آئی فون ایئر اور آئی فون 17e کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ان قیمتوں کے بارے میں بھی ایپل کی جانب سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.