مودی حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی، کاکروچ جنتا پارٹی نے دوبارہ بڑے مارچ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی میں NEET پیپر لیک تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا کاکروچ جنتا پارٹی نے 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر تک پرامن مارچ کا اعلان کردیا۔

تنظیم کے مطابق جنتر منتر پر احتجاج ختم ہوئے ابھی چار ہفتے ہی گزرے ہیں لیکن 25 جولائی کو حکومت کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے کے باعث دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

CJP کا مؤقف ہے کہ حکومت نے پیپر لیک تنازع کے بعد خودکشی کرنے والے امیدواروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم یہ مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں تاکہ ان پر کارروائی کی جاسکے، لیکن حکومتی سطح پر معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

5 ستمبر کو ہونے والے مارچ کی قیادت مبینہ طور پر ان طلبہ کے اہل خانہ کریں گے جنہوں نے NEET تنازع کے دوران اپنی جانیں گنوائیں جبکہ پولیس لاٹھی چارج کا سامنا کرنے والے طلبہ بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج پرامن ہوگا تاہم حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے گئے تو NEET پیپر لیک کے معاملے پر احتجاجی تحریک دوبارہ شدت اختیار کرسکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.