پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی جانب سے شارجہ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین

شارجہ،پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں “شارجہ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین” کے عنوان سے ایک شاندار کمیونٹی اور بزنس نیٹ ورکنگ شام کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، بینکرز، ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندگان، کمیونٹی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان، PBCS کے اراکین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ شام شارجہ کی شاندار بصیرت، قیادت، ترقی اور کاروباری برادری کے لیے اس کے دوستانہ ماحول کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان کے یو اے ای کے لیے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان، یو اے ای میں نیشنل بینک آف پاکستان کے راشد الاسلام، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد چوہدری اور دیگر معزز مہمانوں کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اراکین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین، سید سلیم اختر نے کہا کہ شارجہ نے اپنی بصیرت افروز قیادت، ثقافتی اقدار، معاشی ترقی اور کاروباری و کمیونٹی دوست پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام اور احترام حاصل کیا ہے


انہوں نے کہا کہ شارجہ میں رہنے اور کاروبار کرنے والے پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں کی قیادت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے کاروباری مواقع، امن، تحفظ اور پُرسکون ماحول کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ مثبت کاروباری روابط، باہمی تعاون اور پاکستانی کاروباری برادری اور متحدہ عرب امارات کے وسیع کاروباری نظام کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد چوہدری نے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی جانب سے اس شاندار تقریب کے انعقاد اور کاروباری و کمیونٹی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ حال ہی میں طے پانے والا مفاہمت کی یادداشت (MOU) پاکستانی کمیونٹی کے لیے مزید تعاون، مشترکہ منصوبوں اور نئے مواقع کا باعث بنے گا۔یو اے ای میں نیشنل بینک آف پاکستان کے راشد الاسلام نے PBCS کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاکستان کو رقوم بھیجنے کے لیے باقاعدہ بینکنگ چینلز اور قانونی ذرائع کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے PBCS کی جانب سے معروف بینکرز، ایکسچینج پروفیشنلز اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے عمل کو بھی سراہا، جس سے کاروباری روابط اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔پاکستان کے یو اے ای کے لیے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے بھی اس بہترین اقدام کو سراہا اور کہا کہ شارجہ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا امارت کی ترقی اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ انہوں نے PBCS کی جانب سے کاروباری نیٹ ورکنگ، تجارتی روابط اور پاکستانی کاروباری افراد اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے قائم کیے گئے پلیٹ فارم کو بھی سراہا۔
تقریب کا ایک اہم حصہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط تھے۔ MOU پر پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد چوہدری نے دستخط کیے۔ایم او یو پر دستخط کے بعد دونوں اداروں کی جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جو باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کی علامت تھیں۔
تقریب میں ایک خوبصورت میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ معروف گلوکارہ سونیا مجید نے شارجہ کے حکمران کے لیے خصوصی گیت پیش کیا، جو شام کے یادگار لمحات میں شامل رہا۔
معروف صوفی گلوکارہ محترمہ اینی زیدی نے خوبصورت صوفی کلام اور گائیکی سے حاضرین کو محظوظ کیا اور تقریب میں ایک خوبصورت ثقافتی رنگ پیدا کیا۔
تقریب میں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی موقع فراہم کیا گیا۔ 15 سالہ باصلاحیت گلوکار روہیل مغل نے اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔ گلوکار شاہ میر شاذل نے بینڈ کے ساتھ لائیو پرفارمنس پیش کی، جس سے تقریب میں مزید جوش اور خوشی کا ماحول پیدا ہوا۔
پروگرام کے دوران تقریب میں شریک رجسٹرڈ PBCS اراکین میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ میڈیا نمائندگان کو بھی PBCS کی سرگرمیوں کی مسلسل حمایت اور کوریج کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے۔تقریب کے اسپانسرز اور شریک گلوکاروں کو بھی ان کی قیمتی خدمات، تعاون اور حمایت کے اعتراف میں شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔تقریب کی میزبانی یاسر صدیق نے کی۔ انہوں نے پروگرام کی ترتیب کو بہترین انداز میں برقرار رکھا اور پوری شام حاضرین کو تقریب کے ساتھ جوڑے رکھا۔اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں PBCS ورکنگ گروپ، اسپانسرز، فنکاروں، میڈیا نمائندگان اور رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان سب کی محنت اور تعاون نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں معروف بینکرز اور منی ایکسچینج کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، جن میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر.راشد الاسلام نیشنل بینک آف پاکستان سید عقیل احمد. حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) عثمان بن رئیس چیف آپریٹنگ آفیسر، Instant Cash عباس تقوی Delma Exchange. سلمان خالد Al Ahalia Exchange. ماجد رفیق ریجنل ہیڈ PIA. فراز صدیقی ڈائریکٹر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ. شفیق الرحمٰن صدرِ تقریب ڈاکٹر نور الصباح سربراہ، PBCS ویمن ونگ. صفدر رشید ڈائریکٹر کوآرڈینیشن. محمد فاروق ڈائریکٹر فنانس شامل تھے۔
نفر حسین اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر فہد اسد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ عمیر، جو “مسٹر پن” کے نام سے معروف ہیں، اپنے منفرد انداز میں پنز سے سجے بلیزر کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور شرکاء کے لیے ایک شاندار بوفے ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران مہمانوں کو غیر رسمی ملاقاتوں، کاروباری روابط اور باہمی گفتگو کا مزید موقع ملا.تقریب کے دوران ہونے والی قرعہ اندازی میں PBCS کے ایگزیکٹو ممبر شہزاد ڈار خوش نصیب قرار پائے اور انہیں عمرہ ٹکٹ دیا گیا۔ یہ کامیاب تقریب پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اس عزم کی ایک بار پھر عکاسی کرتی ہے کہ وہ کاروباری روابط کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شارجہ کی بصیرت افروز قیادت اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان بزنس کونسل شارجہ مستقبل میں بھی کاروباری اداروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے، نئے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی کاروباری برادری اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.