مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کے ساتھ بڑی بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، جنید اکبر، عامر ڈوگر، شاہد خٹک، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع اور سینیٹر دلاور خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، امن و امان اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی رٹ چیلنج ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتِ حال سنگین ہے۔ عوام کو غلط بیانیہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی، جس کے بعد آئندہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

طلباء کے لیے مفت آن لائن ٹیکنالوجی کورسز کا آغاز

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (MOFEPT) نے ملک بھر کے طلباء کی ڈیجیٹل

Read More

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.