فرینڈز آف کراچی کی طرف سے بی اینڈ بی ریسٹورنٹ دبئی میں “دعوت حلیم” کا انعقاد

دبئی, پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے ضروری ہے تاکہ یہ معاملہ سیاسی تنازع نہ بنے خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دبئی میں منعقدہ “دعوت حلیم” کے دوران کیا انہوں نے چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کو بہتر حکمرانی کے لیے مفید قرار دیا۔

اس موقع پر پورٹس اینڈ شپنگ کے سا بق وزیر اور سابق سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ ملک میں بہتر حکمرانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید صوبے اور چھوٹے انتظامی یونٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق نئے صوبے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بنائے جانے چاہئیں۔دبئی میں فرینڈز آف کراچی کی طرف سے بی اینڈ بی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے پریس قونصلر محمد صالح اور کمرشل قونصلر علی زیب،نعمان اکرم جبکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی- شرکت کرنے والوں میں رضوان شیخانی, خرم خواجہ افتخار علی تتلہ، سید سلیم اختر ، ر اشد الاسلام، سید آصف زمان، اقبال داؤد ،Mr. Shabbir Merchant، ڈاکٹر ظفر رضوی، علی راؤ ، ر ئیس قریشی، یاسر امتیاز اعوان، میاں منیر ہانس اور دیگر بہت سے مہمان شامل تھے- دعوت حلیم میں پاکستانی خاندانوں اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کی روایتی ڈش حلیم سے لطف اندوز ھوئے-

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے چیٹ کے انداز کو مزید جدید

Read More

’ایکس‘ نے صارفین کے لیے کمائی کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو آمدنی کے مزید مواقع فراہم کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.