ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت، کنٹینٹ کری ایٹرز کےلیے مالی پیکیج کی پیشکش

ڈیجیٹل ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کے پیشِ نظر، یوٹیوب نے اپنے ٹاپ کنٹینٹ کری ایٹرز کو ‘نیٹ فلکس’ پر جانے سے روکنے اور مواد کو اپنے پلیٹ فارم تک محدود رکھنے کے بدلے کروڑوں ڈالرز کے مالیاتی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کنٹینٹ کری ایٹرز کو رقم کی ادائیگی 2 مختلف طریقوں سے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ان میں مخصوص پروگراموں کی براہِ راست فنڈنگ اور بڑے پیمانے کی تجارتی شراکت داریوں سے حاصل ہونے والے ریونیو کا حصہ شامل ہے۔

اگرچہ ابھی تک باضابطہ معاہدے طے نہیں پائے، تاہم یوٹیوب متعدد معروف کری ایٹرز کے ساتھ ڈیلز کو حتمی شکل دینے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔

یوٹیوب کے اعلیٰ حکام نے اپنے کری ایٹرز کو خبردار بھی کیا ہے کہ جو افراد نیٹ فلکس پر اپنا مواد پیش کریں گے یا وہاں لائیو اسٹریمنگ کریں گے، انہیں یوٹیوب کی مارکیٹنگ مہمات سے الگ کر دیا جائے گا۔

موجودہ دور میں یوٹیوب دنیا بھر میں کسی بھی دوسرے اسٹریمنگ سروس کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور وسیع ناظرین کا طبقہ رکھتا ہے۔

مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یوٹیوب کی کل آمدنی60 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی، جو اسی سال ‘نیٹ فلکس’ کی مجموعی آمدنی سے کہیں زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ یوٹیوب گزشتہ 4 سالوں کے دوران اپنے کری ایٹرز کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ رقم تقسیم کر چکا ہے۔

دوسری جانب نیٹ فلکس نے بھی نوجوان ناظرین کو متوجہ کرنے کے لیے یوٹیوب کے مقبولِ عام ڈیجیٹل مواد جیسے ‘کوکومیلن’ کے لائسنس حاصل کیے ہیں، جس کے بعد دونوں اداروں کے درمیان مواد کی بالادستی کے لیے ایک نئی معاشی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

TECHNOLOGY

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.