طبی معائنے کے بعد عمران خان کو صبح 5 بجے اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب سیکیورٹی انتظامات کے تحت شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں طبی طور پر فٹ قرار دے دیا۔

عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ماہرِ چشم، ماہرِ قلب اور فزیشن سمیت ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم موجود تھی۔ ان کی بہن عظمیٰ خان بھی طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران اسپتال میں موجود رہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق طبی معائنہ اور دیگر تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو 21 اگست کی صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالا جیل لایا گیا، جہاں انہیںدوبارہ ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی منتقلی سے قبل آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام آباد پولیس نے اسپتال آنے اور جانے والے بعض راستے ٹریفک کے لیے بند کر رکھے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے 6 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جبکہ انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی صورت میں بھی خصوصی انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 2 روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظرثانی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا

Read More

میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی:  میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک کیا ہے؟ جعلی ویڈیوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

مصنوعی ذہانت نے جہاں زندگی کے کئی شعبوں میں سہولت پیدا کی ہے، وہیں اس

Read More

آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.