ماہِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی پروگراموں اور کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار اختتام

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ماہِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی پروگراموں اور کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار اختتام ہوا۔ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی، نوجوانوں،میڈیا نمائندگان اور دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ٹیبل ٹینس آزادی کپ کے فائنل نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ٹیبل ٹینس آزادی کپ کے فائنل میں جہانزیب مغل نے بہترین کھیل،

بھرپور مہارت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور آزادی کپ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں عمدہ مقابلہ کرنے والے اسد خالد رنر اپ قرار پائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا جس سے شائقینِ کھیل خوب محظوظ ہوئے۔تقریب کے اختتامی مرحلے میں کھلاڑیوں اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر نے کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے نہ صرف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شارجہ سنٹر میں کھیلوں کی مختلف سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم میسر آسکے۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت سوچ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ ماہِ آزادی کے دوران کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ان میں وطن سے محبت، اتحاد اور مثبت جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ٹیبل ٹینس آزادی کپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ۔تقریب کے اختتام پر فاتح جہانزیب مغل کو آزادی کپ کی ٹرافی جبکہ رنر اپ اسد خالد کو انعام اور اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ماہِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی ان سرگرمیوں نے پاکستانی کمیونٹی میں جشنِ آزادی کے جذبے کو مزید اجاگر کیا اور سبز ہلالی پرچم تلے اتحاد، محبت اور قومی یکجہتی کا خوبصورت پیغام دیا-

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

وکلا اور اکاؤنٹنٹس کی ملازمتیں شدید خطرے میں: مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.