مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی ہے جب کہ 9 روزہ ہڑتال کے باعث منڈیوں میں سبزیوں اور اجناس کی ترسیل متاثر ہوئی۔

اتوار کے روز کراچی میں گورنر ہاؤس میں ٹرانسپورٹرز  اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اور صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد شریک ہوئے۔

مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد نے کہا کہ حکومتی یقین دہانی کے بعد ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 9 دن سے ملک گیر ہڑتال جاری تھی، جبکہ حکومت سندھ نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک شہزاد کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بھی غور کرنے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا ہے جب کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے اور اس معاملے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 10 وہیلر گاڑیوں کو مناسب وزن کی اجازت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، بعض مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت نے حل کر دیے ہیں، جبکہ دیگر معاملات کابینہ کی منظوری سے حل کیے جائیں گے، مختلف کمیٹیوں کے اجلاس جاری رہیں گے اور اگر یقین دہانیوں پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے حل طلب مسائل پر پیش رفت ہوئی ہے اور باقی مطالبات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی-حیدرآباد روڈ کسی بھی طرح موٹروے کہلانے کے قابل نہیں، جبکہ سکھر سے حیدرآباد اور کراچی تک نئی موٹروے کا منصوبہ اسی سال شروع کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ خطے کی صورتحال غیر معمولی ہے اور ایسے حالات میں حکومت اور ٹرانسپورٹرز نے باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق ملک کے مفاد کے لیے ہر ممکن تعاون پر متفق ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات حل کرے گی اور کوشش ہے کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام کے لیے اچھی خبر: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی

Read More

TECHNOLOGY

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے

Read More

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.