آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل،نواز شریف کل باضابطہ اعلان کرینگے

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ مری میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت ہوا ،اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں اور اوورسیز کی مخصوص نشست پر بھی امیدواروں کے حوالے سے معاملات طے کر لئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں کیلئے 10 خواتین کے انٹرویوز بھی کئے گئے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور اہم عہدوں کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ،ذرائع کے مطابق طے شدہ نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان کل میاں محمد نواز شریف خود کریں گے ، اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز لاہورچلے گئے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری مال روڈ کا اچانک دورہ کیا جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر مال روڈ پر سکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاڑی سے ہی مال روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ایکوائر کی گئی عمارتوں سمیت جاری آپریشن کا جائزہ لیا ، اس موقع پر مال روڈ کی ویلی سائیڈ پر جاری فیس اپ لفٹنگ منصوبے کا بھی معائنہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ کو مال روڈ پر دیکھ کر سیاحوں نے ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے بھی شہریوں اور سیاحوں کو جواب دیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز مری کے ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اہم اجلاس بھی منعقد کیا جس میں مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی سہولیات اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں (ن )لیگ آزاد جموں و کشمیر کے صدرشاہ غلام قادرسمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر شاہ غلام قادرکی پوزیشن مضبوط بتائی جارہی ہے ، طارق فاروق اور کرنل ریٹائرڈ وقار نور بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ 

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

TECHNOLOGY

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ

Read More

ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تک تیار ہوگا؟

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.