جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد: 

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔

ٹی ڈیپ کے تحت یوم آزادی کی خصوصی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں 100 فٹ بلند پرچم کشائی کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کے پہلے ’’مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم‘‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ 

اس سسٹم کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز دنیا کے 95 ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے تحت پاکستانی مصنوعات کو حاصل مراعات، مارکیٹ تک رسائی اور برآمدی مواقع سے آگاہی حاصل کرسکیں گے۔

سیکریٹری ٹی ڈیپ کمال شہریار نے قومی پرچم لہرایا جبکہ سابق چیئرمین ٹی ڈیپ زبیر موتی والا، ایکسپورٹرز، کراچی چیمبر آف کامرس، صنعتی ایسوسی ایشنز اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

سیکریٹری ٹی ڈیپ نے بتایا کہ ادارے کی خدمات کو تیزی سے ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹی ڈیپ کے پورٹل پر اس وقت 6 ہزار ایکسپورٹرز اور 1600 امپورٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر کے 12 چیمبرز آف کامرس میں ایکسپورٹرز کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کمال شہریار نے کہا کہ ٹی ڈیپ کا مقصد بزنس کمیونٹی کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی، تجارتی معلومات اور برآمدی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے لیے بین الاقوامی نمائشوں اور تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فوڈ اینڈ ایگرو ایگزیبیشن انتہائی کامیاب رہا، جس کے نتیجے میں تقریباً 730 ملین ڈالر کے کاروباری مواقع حاصل ہوئے۔ فوڈ اینڈ ایگرو ایگزیبیشن 2026 رواں سال 23 سے 26 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

سیکریٹری ٹی ڈیپ کے مطابق علاقائی حالات کے باعث فوڈ اور ایگرو سیکٹر کی برآمدات کو کچھ مشکلات کا سامنا رہا، تاہم ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں استحکام برقرار رہا، جبکہ سروسز سیکٹر کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات گزشتہ سال کے 17.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ عالمی اور مقامی چیلنجز کے باوجود برآمدی شعبے نے استحکام برقرار رکھا ہے اور بعض شعبوں میں ترقی بھی ہوئی ہے۔

سیکریٹری ٹی ڈیپ کمال شہریار نے کہا کہ کسی بھی ملکی معیشت میں تجارت کا اہم کردار ہے، ٹی ڈیپ ہر سال بزنس کمیونٹی کی ضروریات اور اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں اپنا سالانہ بزنس پلان تیار کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال ٹی ڈیپ کی جانب سے مجموعی طور پر 483 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تقریباً 250 ورکنگ ڈیز میں اتنی بڑی تعداد میں سرگرمیوں کا انعقاد ادارے کی مسلسل مصروفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹی ڈیپ اس سال تقریباً 129 بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کرے گی اور ایکسپورٹرز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے سہولیات فراہم کرے گی۔

کمال شہریار نے کہا کہ ٹی ڈیپ افریقا، آسیان، وسطی ایشیا، یورپ سمیت دنیا کی اہم مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیوں اور نمائشوں میں شرکت کر رہی ہے۔ ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لیے تقریباً 50 فیصد سبسڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ٹی ڈیپ کے منعقدہ ایونٹس پر ہونے والی لاگت کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ایکسپورٹ آرڈرز حاصل ہوئے، جو تجارتی نمائشوں اور بزنس میچ میکنگ کی مؤثریت کا ثبوت ہے۔

تقریب سے سابق چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر ۔نائب صدر وسیم وہرہ، کاٹی کے چیئرمین جنید نقی نے بھی خطاب کیا اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کہ خدمات کو سراہا۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.