قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا گیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں قومی جوش و جذبے اور ملی وقار کے ساتھ آزادی کا جشن منایا گیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد، قونصیٹ جنرل کے افسران و اہلکاران اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد علی خان، قائم مقام قونصل جنرل پاکستان، دبئی نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست قومی تاریخ میں محض ایک دن نہیں بلکہ آزادی، قربانی، عزم اور قومی تشخص کی علامت ہے۔


قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستان کے قیام کے لیے کی جانے والی تاریخی جدوجہد اور ان قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کے نتیجے میں قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم نے قوم کو نہ صرف ایک آزاد وطن فراہم کیا بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر مبنی ایک واضح وژن اور سمت بھی عطا کی۔
فواد علی خان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نہ صرف متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت اور وطن میں اپنے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں بھی اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے قانونی اور بینکاری ذرائع کے ذریعے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ بھیجنے پر کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کے عزم کا عملی مظہر قرار دیا۔قائم مقام قونصل جنرل نے Parallel Palette کے تعاون سے قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں منعقدہ آرٹ نمائش کا بھی دورہ کیا۔ نمائش میں پاکستانی فنکاروں کے ایسے فن پارے پیش کیے گئے تھے جو قائدِاعظم کے نظریات اور پاکستان سے ان کی محبت سے متاثر ہو کر تخلیق کیے گئے تھے۔ انہوں نے Parallel Palette کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص محترمہ سوبیکا فواد، محترمہ افشین بیگ اور دیگر شریک پاکستانی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور اس نمائش میں ان کی شرکت کو سراہا۔ یہ نمائش حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2026 کو “سالِ قائدِاعظم” کے طور پر منانے کے سلسلے میں قائدِاعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔
اپنے خطاب کے اختتام پر فواد علی خان نے قوم کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی خدمت کے لیے خلوص اور لگن کے ساتھ وابستہ رہیں اور ان اقدار و اصولوں کو قائم رکھیں جو قیامِ پاکستان کی تحریک کا محرک تھے۔تقریب کا اختتام پاکستان کی مسلسل ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.