الریاض میں ” اے ایس ” گروپ کی جانب سے یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ( S K ) گروپ کی جانب سے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا تقریب کی آرگنائزر شمائلہ بٹ ، رابعہ بنت طارق, رانا اشرف, میاں عمران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ آزادی صرف ایک سر زمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ انصاف ، مساوات

، انسانی وقار اور آزادی اظہار کے تخفظ کا بھی نام ہے آج ہمیں سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک بار پھر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہماری امید اور ہمارا مستقبل ہے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے چیف آرگنائزر احمد عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ ملکی وقار اور قومی یکجہتی کے لیے سرگرم عمل ہے ہم اپنے ملک کی ترقی ، حفاظت اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تقریب کے آخر میں بنک الحبیب کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا اور وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

میٹا پلیٹ فارمز اور ایسِلس لکسوٹیکا نے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سستے اسمارٹ شیشوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.