سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

الریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سفارتی افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کر کے وطن سے اپنی والہانہ محبت کا بھر پور انداز میں اظہار کیا

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کی دھن پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی خوشی مناتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان ایک عظیم مملکت ہے، جسے ہم سب نے مل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تقریب کے آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی !!!!

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.