مریم نواز سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم، سکیورٹی، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اثاثوں اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ لاہور میں پنجاب، امریکا کاروبار و سرمایہ کاری فورم کے انعقاد کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے لاہور میں بسنت میلے کے انعقاد اور محفوظ بسنت کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ انہیں پاکستان، بالخصوص پنجاب اور لاہور کے لوگ بہت پسند ہیں، پنجاب اور لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید وسعت دی جائے گی۔ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکا میں مقیم تقریباً 10 لاکھ پنجاب کے اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مون سون کے دوران پیشگی اقدامات اور ضلعی سطح پر پانی کے نکاس کے نظام کے قیام سے بارشی پانی کی فوری نکاسی ممکن ہوئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب تبدیل ہو رہا ہے اور صوبے کے شہر اور دیہات ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو محض علامتی رکھنے کے بجائے عملی شکل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی آمدورفت میں سہولت کے لیے الیکٹرک سکوٹی اور الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے، جبکہ خواتین کو مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے براہ راست رابطے کے بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.