نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے کاروبار کی سہولت دینے کا فیصلہ:ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو کروم بکس دینگے:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹہ لازمی ہوگا جبکہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہر سال سٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص ہو گا، نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان، انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرنے اور انہیں مستقبل کی جاب مارکیٹ کے لیے تیار کرنے کے لیے سکل ایمبیسڈر پروگرام اور نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا اجرا بھی کر دیا ، انہوں نے کہاکہ رواں سال ایک ہزار طلبہ و طالبات کو آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کے لیے چین بھجوایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور باقی صوبوں کے طول و عرض میں لاکھوں کروڑوں بچے اور بچیاں انتہائی قابل اور ذہین ہیں اور اگر ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا موقع ملے تو وہ دوسرے دیہات اور شہروں کے بچوں کو پیچھے چھوڑ جائیں لیکن یہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ ایک طرف امرا کے بچوں کو نہ صرف پاکستان کی بہترین درسگاہوں میں تعلیم کے مواقع میسر ہوتے ہیں بلکہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں بھی مہنگے اخراجات برداشت کر کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ،ان کے مقابلے میں ملک میں لاکھوں والدین کو بچوں کے لئے عام تعلیم کے مواقع بھی میسر نہیں ہوتے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ایچی سن کالج میں اشرافیہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں جہاں پہ غریب والدین کے بچے تعلیم حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، یہ وہ تضاد ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں طلبہ تعلیم کے میدان میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ، لیکن الحمدللہ حالیہ سالوں میں دانش سکولوں کی جو بنیاد رکھی گئی ان سے غریب والدین کے بچے بھی بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد ایک فلاحی ریاست کا قیام تھاجہاں پر سب کو مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع حاصل ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ منزل ہنوز دور ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کا پنجاب سے آغاز کیا گیا، اب یہ سکول بطور خادم پاکستان گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑی علاقوں میں بھی بنا رہے ہیں جہاں پر انشاء اللہ قوم کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کو مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور ان میں تعلیم کا معیار کسی صورت بھی ایچی سن کالج سے کم نہیں، آج کا دور فنی تعلیم ، آئی ٹی اور اے آئی کا ہے اور اگر ہم نے اس جدید علوم کو اپنے سفر میں شامل نہ کیا تو پھر ہم ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے ،پچھلے سال چاروں صوبوں سے میرٹ پر سرکاری خرچ پر ایک ہزار زرعی گریجوایٹس کو تربیت کے لیے چین بھجوایا گیا تھا،مزید ایک ہزار بچے اور بچیاں اس سال بھجوائیں گے ،میٹرک اور ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو رواں سال آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کے لیے چین بھجوائیں گے ، سلیکشن صرف میرٹ پر ہوگی، تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ،تمام وسائل نوجوانوں کی ترقی کے لیے نچھاور کریں گے ،ماضی کی غلطیوں کا ازالہ نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی سے ممکن ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی بہترین دانش یونیورسٹی معرض وجود میں آرہی ہے اور اگلے سال کلاسز شروع ہو جائیں گی، اگر پیسے نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں نمبرز ہیں تو دانش یونیورسٹی کے دروازے طلبہ و طالبات کے لیے کھلے ہوں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ محنتی، ہونہار اور لائق طلبہ و طالبات میں 7 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں، رواں سال اڑھائی لاکھ مزید کروم بکس ملک بھر کے ہونہار طلبہ و طالبات کو دیئے جائیں گے ۔لیپ ٹاپ کو ’’مشین‘‘ کہنے والے کہتے رہیں میں اس کو ’’مشن‘‘ سمجھتا ہوں اور اس مشن کو آگے بڑھاتا رہوں گا ،تقریب سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے بھی خطاب کیا،دریں اثنا ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے نوجوانوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کا حقیقی محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیم، ہنر اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے ،پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی یوم نوجوانان پر ہم پاکستان کے نوجوانوں کی توانائی، صلاحیتوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،علاو ہ ازیں بیلاروس کے وزیرِ توانائی ڈزینس ماروز نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ،وزیرِ اعظم نے بیلاروس کے وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ،بیلاروس کے وزیرِ توانائی نے پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور بیلاروس کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.