میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی اور تفتیش کے ہر مرحلے سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے گا۔ کیس حل ہونے کے بعد پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں پر کارروائی کی جائے گی۔

آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس کی تفتیش کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جوڈیشل کمیشن تفتیش کے لیے نہیں بلکہ پولیس اور میڈیکو لیگل نظام کی کوتاہیوں کی نشاندہی کے لیے بنایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے سے قبل وزیر داخلہ اور میئر کراچی کو میر رضا کے والدین کے پاس بھیجا گیا تھا، تاہم بعد میں اہلخانہ نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی درخواست کی، جس کا احترام کیا گیا۔

نئے صوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین میں نیا صوبہ بنانے کا طریقہ کار واضح ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف کئی قراردادیں منظور کرچکی ہے، اس لیے موجودہ یا مستقبل کی اسمبلی میں نئے صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

پیپلز پارٹی پر دوہرا مؤقف اختیار کرنے کے الزام پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں نئے صوبے کی بات اس لیے کی جاتی ہے کہ پنجاب اسمبلی خود نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب والوں کو سندھ کی اتنی فکر ہے تو آئینی طریقہ کار اختیار کریں، سندھ آئیں اور انتخابات لڑیں۔ عوام نے حمایت کی تو سندھ کی خدمت کریں، ورنہ اپنی پارٹی سے کہیں کہ وفاقی حکومت کے ذریعے سندھ کی خدمت کرے۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلائے جانے پر مراد علی شاہ نے کہا کہ 90 روز میں اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے۔ وفاقی حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ کے مطالبے کے باوجود اجلاس کیوں نہیں بلایا جارہا۔

پریا کماری کی بازیابی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ ان کے مطابق ایک، 2 مرتبہ اطلاعات ضرور ملیں، تاہم ان سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.