عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی اور ایل نینو کے خطرے کے باعث عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھ سکتی ہیں، جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی توانائی اور گیس کی منڈی متاثر ہوئی، جبکہ قطر سے ایل این جی کی سپلائی میں خلل پڑنے سے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرعی اجناس کی لاگت بھی بڑھ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی کے دوران گیس کی بلند قیمتیں اور ایل نینو کا ممکنہ اثر عالمی غذائی مہنگائی میں توقع سے زیادہ اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا زرعی شعبہ پہلے ہی پانی کی قلت، فرسودہ آبپاشی نظام، مہنگی کھاد، بجلی اور بیجوں سمیت بلند پیداواری لاگت اور غیر یقینی موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے، جس کا زیادہ اثر چھوٹے کسانوں پر پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی غذائی مصنوعات کی برآمدات 25 فیصد کم ہوکر 4 ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 6 ارب 33 کروڑ ڈالر تھیں۔

چاول کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جو 31 فیصد کم ہوکر 2 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں چاول کی برآمدات 2 ارب 95 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی تجارتی شرائط کو بھی توقع سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، جبکہ عالمی معاشی نمو کے امکانات بھی جنوری کے مقابلے میں زیادہ غیر یقینی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی غذائی مہنگائی کا اندازہ عالمی بینک کے کموڈیٹی پرائس ڈیٹا کے تحت جاری کیے جانے والے فوڈ پرائس انڈیکس سے لگایا جاتا ہے، جس میں اناج، چینی، خوردنی تیل اور گوشت سمیت اہم غذائی اشیا کی قیمتیں شامل ہوتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی

Read More

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

TECHNOLOGY

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.