یورپ میں ایک اور شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، برطانیہ اور فرانس میں الرٹ جاری

یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آنے کو تیار ہے، جون اور جولائی میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کے بعد برطانیہ اور فرانس میں شدید گرمی کے انتباہات جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے بعض علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرکے وسطِ 3 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں یہ رواں سال گرمی کی پانچویں لہر ہوگی۔

شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث برطانیہ میں پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور بعض علاقوں میں باغات اور فصلوں کو پانی دینے پر بھی پابندیاں نافذ ہیں۔ ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد پانی کے استعمال کی پابندیوں کی زد میں ہیں۔

فرانس میں بھی خشک سالی کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور ملک کے قریباً 70 فیصد حصے میں پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان پابندیوں میں باغات کو پانی دینے، سوئمنگ پول بھرنے، گاڑیاں دھونے اور فصلوں کو آبپاشی فراہم کرنے پر مختلف نوعیت کی پابندیاں شامل ہیں۔

اسپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی 2026 ملک میں 1961 کے بعد ریکارڈ کیے گئے گرم ترین جولائی کے مہینوں میں شامل رہا، جبکہ اسپین کے مرکزی علاقے میں جولائی اس لحاظ سے خشک ترین رہا کہ گزشتہ ماہ صرف 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کی بارش کا صرف 26 فیصد ہے۔

شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث اسپین اور یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی آگ بھی بھڑک اٹھی ہے۔ اسپین کے جنوبی علاقے اندلس میں جنگلات کی آگ کے باعث قریباً 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں شدید گرمی اور کم بارش کے باعث دریائے رائن میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے، جس سے تجارتی جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث یورپ دنیا کا تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے اور سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ہنگری میں بھی آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف

Read More

گرمی کے اس شدید موسم میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے

شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اس موسم میں جہاں انسان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.