بزمِ امجد اور پلاک کے اشتراک سے لاہور میں جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء کا انعقاد

بزمِ امجد اور پلاک کے اشتراک سے جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء پلاک کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف ادیبہ، دانشور اور شاعرہ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی، جبکہ اشرف خاں اور میاں محمد ایوب مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں معروف شعرائے کرام، ادیبوں، فنکاروں، سماجی شخصیات اور ادب دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔


تقریب کا ابتدائی پروگرام ڈاکٹر مدیحہ بتول کی کمپئرنگ میں منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے کے بعد ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی تعارف و اظہارِ تشکر پیش کیا گیا، جبکہ فاؤنڈیشن کی چار بچیوں نے خصوصی پیشکشیں پیش کیں۔بعد ازاں امجد اقبال امجد نے نظامتِ مشاعرہ کے فرائض سنبھالے۔ ان کی پُراثر اور زعفرانی نظامت نے مشاعرے کو خوبصورتی سے آگے بڑھایا اور حاضرین نے ان کی نظامت کو بے حد سراہا۔
مشاعرے میں امجد اقبال امجد، گلزیب فاطمہ ڈوگر، وفا تبسم، بی اے شاکر، ندیم خالد، ڈاکٹر جنید رضا، عروج درانی، میرزا سیف اللہ ساجد، خاور سلیم آذر، شوکت علی ناز، انیس احمد اور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے کی ایک نمایاں خصوصیت اردو کے ساتھ پنجابی کلام کی خوبصورت پیشکش تھی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شعرائے کرام کو بھرپور داد دی۔
ڈاکٹر صغریٰ صدف کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والی یہ ادبی نشست جشنِ آزادی کے قومی جذبے، اردو و پنجابی ادب اور ثقافتی روایات کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کیک کٹنگ کی گئی، جس میں مہمانِ خصوصی، معزز مہمانوں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا راشد، شاہد مغل، عادل بٹ، تعظیم احمد اور عابد بھٹہ کے خصوصی تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان احباب کا تعاون اس یادگار تقریب کی کامیابی میں نہایت اہم اور قابلِ قدر رہا۔ عادل وحید کے خصوصی تعاون کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔تقریب میں ارشاد سومرو، چوہدری اختر، ڈاکٹر نورالزمان، میاں طارق، شفیق الرفیق، عامر قریشی، تنویر احمد صدیقی، مسز رانا راشد اور رومیسہ حفصہ کینزا سمیت دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء محبت، ادب، پنجابی و اردو شاعری اور وطن سے وفا کے جذبے سے بھرپور ایک یادگار ادبی و ثقافتی تقریب ثابت ہوا۔اختتام پر بزمِ امجد کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، شعرائے کرام، فنکاروں، معاونین، منتظمین اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.