ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایمیزون، والمارٹ، ٹارگٹ، وے فیئر اور ٹیمو کی پیرنٹ کمپنی پی ڈی ڈی ہولڈنگز سمیت 42 آن لائن ریٹیلرز کو مبینہ طور پر غیرقانونی تیز رفتار ای بائیکس اور ای اسکوٹرز فروخت کرنے پر سیز اینڈ ڈِسسٹ (فروخت روکنے) کے قانونی نوٹس جاری کر دیے۔

میئر ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ غیرقانونی اور تیز رفتار ای بائیکس اور ای اسکوٹرز کے باعث متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اسی لیے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں کی حفاظت فروخت کے لیے نہیں۔ ہم ان تمام کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو خطرناک اور غیرقانونی گاڑیاں فروخت کر رہی ہیں۔

شہری انتظامیہ کے مطابق جن ای بائیکس اور ای اسکوٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ رفتار، وزن یا دیگر حفاظتی معیارات کے حوالے سے ریاستی قوانین پر پورا نہیں اترتے۔ یہ اقدام ایک حالیہ حادثے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک غیرقانونی ای بائیک کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے اب تک غیرقانونی ای بائیکس سے متعلق حادثات میں 45 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ غیرقانونی اسٹینڈ اپ ای اسکوٹرز سے ہونے والے حادثات میں بھی 14 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ منافع کی خاطر ایسی خطرناک مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیاں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ان کے بقول ہر خاندان کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ان کا پیارا گھر سے نکلے تو بحفاظت واپس بھی آئے۔

دوسری جانب زہران ممدانی کے شہر کی سرپرستی میں کم قیمت پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے کے مجوزہ گروسری اسٹورز کے منصوبے پر ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے بھی تنقید کی ہے۔ مسک نے ایکس پر جاری بیان میں ممدانی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس ہی اشیا اور خدمات کو سستا بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ظہران ممدانی کی انتظامیہ نے نیویارک کے پانچوں بورو میں سرکاری معاونت سے گروسری اسٹورز قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے لیے 7 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے سے شہریوں کو بنیادی اشیائے خورونوش پر تقریباً 30 فیصد تک بچت حاصل ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.