آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے NewGen Account متعارف کرا رکھا ہے، جس کے تحت والدین اپنے بچوں کے نام پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

ایزی پیسہ کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ اکاؤنٹ والدین کی جانب سے کھولا جاتا ہے، جبکہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو رقم کی منتقلی، موبائل لوڈ، بچت اور کیو آر ادائیگی سمیت مختلف ڈیجیٹل مالی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ

NewGen Account کھولنے کے لیے والدین کو اپنی ایزی پیسہ ایپ میں لاگ اِن کرنا ہوگا، جس کے بعد پروفائل مینو میں موجود ’Open NewGen Account‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

اس مرحلے کے بعد بچے سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ ان معلومات میں بچے کا موبائل نمبر، فارم ب یا شناختی کارڈ نمبر اور متعلقہ دستاویز کے اجرا کی تاریخ شامل ہے۔

بچوں کو کون سی سہولتیں ملیں گی؟

ایزی پیسہ کے مطابق NewGen Account کے ذریعے بچے موبائل لوڈ، رقم کی منتقلی، رقم کی بچت اور QR Payments سمیت مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس اکاؤنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالی معاملات سے متعارف کرانا اور انہیں جدید مالی سہولتوں کے استعمال کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ایزی پیسہ کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق ایک والدین زیادہ سے زیادہ دو NewGen Accounts کھول سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کھلنے کے بعد بچہ اپنی ایزی پیسہ ایپ کھول کر اپنا پن بنا سکتا ہے، جس کے بعد وہ NewGen Account کے تحت دستیاب سہولتوں کو استعمال کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

18 سال کی عمر مکمل ہونے پر اکاؤنٹ کا کیا ہوگا؟

ایزی پیسہ کے مطابق جب NewGen Account استعمال کرنے والا بچہ 18 سال کی عمر کو پہنچ جائے گا تو اسے اپنے اکاؤنٹ میں CNIC کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنا ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ شناختی معلومات اپ ڈیٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ کو عام صارف کے اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

NewGen Account ان والدین کے لیے مفید سہولت ثابت ہوسکتا ہے جو اپنے بچوں کو کم عمری سے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں، رقم کے انتظام اور بچت کے بنیادی طریقوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

NewGen Account کے حوالے سے مزید تفصیلات ایزی پیسہ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.