یہ معاہدہ باہمی یکجہتی کی تاریخی بیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے, ناصر حبیب

الریاض( عابد شمعون چاند ) سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت مرکزی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم حاجی ناصر حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والا ” مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ” ایک تاریخی تزویراتی قدم قرار دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سمیت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ، حاجی ناصر حبیب نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے بڑا سفارتی و دفاعی سنگ میل ہے یہ معاہدہ تین برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اخوت اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا مظہر ہے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک ہے باہمی اور یکجہتی کا عکاس ہے بلکہ خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ایک تاریخی بیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے ناصر حبیب نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون دہشت گردی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف موثر روک تھام ثابت ہوگا پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ مل کر امن و سلامتی کے لیے مضبوط آواز بنیں گے موجودہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور آنے والے وقت میں ملک کے وقار ، سلامتی اور دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ، حاجی ناصر حبیب نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والے مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس امت مسلمہ کے اتحاد یکجہتی اور اجتماعی سلامتی کے حوالے سے سے ایک عظیم کارنامہ ہے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اس نوعیت کا دفاعی اشتراک امت مسلمہ کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی باہمی اتحاد اور تعاون کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے حاجی ناصر حبیب نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالٰی اس معاہدے کو تینوں برادر ممالک اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر ، امن ، استحکام اور ترقی کا ذریعہ بنائے آمین.

Share On Social Media

KARACHI

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.