چیٹ جی پی ٹی کا بڑا اقدام، مفت صارفین کے لیے چیٹنگ کی حد ختم

مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی نے مفت صارفین کے لیے تحریری چیٹس کی حد ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا جی پی ٹی-5.6 لونا ماڈل متعارف کرایا ہے، جو مفت اور گو صارفین کے لیے پہلے سے موجود جی پی ٹی-5.5 کی جگہ بطور ڈیفالٹ ماڈل کام کرے گا۔

نئے اپ ڈیٹ کے بعد مفت صارفین تحریری چیٹس کے لیے لامحدود سہولت حاصل کرسکیں گے، تاہم فائلز، تصاویر، آواز اور تصویر بنانے کی سہولت کے لیے الگ حدود برقرار رہیں گی۔

نئے نظام میں صارفین کو ’سوچیں‘ بٹن بھی فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ پیچیدہ سوالات کے لیے زیادہ بہتر تجزیاتی صلاحیت استعمال کرسکیں گے۔

اوپن اے آئی کے مطابق پلس اور پرو صارفین کے لیے بھی نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ انہیں اپ گریڈ شدہ جی پی ٹی-5.6 سول ماڈل تک رسائی دی جائے گی، جو سوالات، ویب تحقیق، مشوروں، منصوبہ بندی، تحریر اور فیصلہ سازی جیسے کاموں کے لیے زیادہ مؤثر ہوگا۔

پلس اور پرو صارفین کے لیے ’سوچنے کی سطح‘ کو تبدیل کرنے والا اختیار بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین طے کرسکیں گے کہ کسی جواب کے لیے ماڈل کتنی گہرائی سے سوچے۔

اوپن اے آئی کے مطابق اندرونی جائزے میں جی پی ٹی-5.5 انسٹنٹ کے مقابلے میں جی پی ٹی-5.6 لونا میں حقائق پر مبنی غلطیاں 62 فیصد کم جبکہ جی پی ٹی-5.6 سول میں 68 فیصد کم پائی گئیں۔

کمپنی نے بتایا کہ جی پی ٹی-5.6 سول کا نیا ورژن پلس اور پرو صارفین کے لیے فوری طور پر دستیاب کردیا گیا ہے، جبکہ مفت اور گو صارفین کے لیے دیگر تبدیلیاں رواں ہفتے متعارف کرائی جارہی ہیں۔

اگلے ہفتے صارفین کو لامحدود تحریری چیٹس اور مشکل سوالات کے لیے نئے ’سوچیں‘ بٹن تک رسائی بھی مل جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی:  گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے

Read More

TECHNOLOGY

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک

Read More

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل اور میٹا نے اپنی تازہ مالیاتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.