کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 65 لاکھ روپے لوٹ فرار ہوگئے، ایدھی حکام کے مطابق یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی تھی جب کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

جمعے کے روز سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنایا اور بینک سے لائی گئی 65 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان ایدھی محمد امین کے مطابق ہیلمٹ پہنے ہوئے 4 ملزمان نے اس وقت واردات کی جب ایدھی سینٹر کا عملہ بینک سے رقم لے کر پہنچا تھا۔ یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ادا کی جانی تھی۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

آج نیوز کو موصول فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ملزمان کی تعداد 4 تھی اور ان کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا جب کہ تمام ملزمان نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکووں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق

Read More

TECHNOLOGY

طلباء کے لیے مفت آن لائن ٹیکنالوجی کورسز کا آغاز

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (MOFEPT) نے ملک بھر کے طلباء کی ڈیجیٹل

Read More

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.