کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 65 لاکھ روپے لوٹ فرار ہوگئے، ایدھی حکام کے مطابق یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی تھی جب کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

جمعے کے روز سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنایا اور بینک سے لائی گئی 65 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان ایدھی محمد امین کے مطابق ہیلمٹ پہنے ہوئے 4 ملزمان نے اس وقت واردات کی جب ایدھی سینٹر کا عملہ بینک سے رقم لے کر پہنچا تھا۔ یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ادا کی جانی تھی۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

آج نیوز کو موصول فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ملزمان کی تعداد 4 تھی اور ان کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا جب کہ تمام ملزمان نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکووں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: سعودی عرب سے لوٹنے والا نوجوان اغوا کے بعد قتل، کزن گرفتار

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں تین روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے

Read More

پاکستان کے بالائی و شمالی علاقہ جات میں برفباری، خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

پاکستان کے شمالی و بالائی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں

Read More

TECHNOLOGY

اسرائیلی جاسوس کمپنی اسٹار لنک صارفین کی جاسوسی کر رہی ہے: ٹیک ماہرین کا انکشاف

سیٹلائٹ انٹرنیٹ نے ان علاقوں میں بھی رابطے ممکن بنائے ہیں جہاں روایتی انٹرنیٹ سروسز

Read More

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیشِ نظر لاگت کم کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.