سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ: ‘ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا’

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت تینوں ملکوں میں کسی ایک پر حملے کو تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جب کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کو ’مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ‘ نام دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، اسلامی یکجہتی، مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات اور دیرینہ دفاعی تعاون کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے کا مقصد جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، دفاعی تعاون کو وسعت دینا اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کے بعد پاکستان، سعودی عرب یا ترکیہ میں سے کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے جاری بیان میں مشترکہ دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی رابطوں اور مشترکہ سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے پبلک ڈپلومیسی ڈاکٹر راعد کریملی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا مقصد کسی ملک یا گروہ کو نشانہ بنانا یا موجودہ دفاعی معاہدوں کی جگہ لینا نہیں ہے۔

ان کے مطابق یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط مضبوط اور تزویراتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور یہ کئی برسوں پر مشتمل تفصیلی مذاکرات کے بعد پایۂ تکمیل تک پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکام نے بھی اس معاہدے سے متعلق اسی طرز کا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سہ فریقی معاہدے کے تحت تینوں ممالک صرف دفاعی معاملات میں ایک دوسرے کی معاونت کے پابند ہوں گے۔

ترک حکام نے وضاحت کی ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص ملک، ریاست یا فریق کے خلاف نہیں بنایا گیا بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دفاعی معاہدہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یا ان ممالک کے دیگر ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ موجود کسی بھی دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو نہ ختم کرتا ہے اور نہ ہی اس کی جگہ لیتا ہے۔

معاہدے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں قصر الصفا پہنچے تھے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ملاقات میں شریک تھے۔https://www.youtube.com/embed/6tv7Rl6GHOg

پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد سعودی ولی عہد کی دعوت پر جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں سعودی عرب پہنچا تھا، جہاں مکہ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دفاعی معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت کے باعث اس عمل میں تیزی آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب خطے میں امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اتفاقِ رائے اور مفاہمتی فریم ورک پر پیش رفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.