مصنوعی ذہانت کی کہانیاں انسانی تحریروں پر بازی لے گئیں، نئی تحقیق کے حیران کن نتائج

ایک نئی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ قارئین نے مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی لکھی ہوئی کہانیوں کو انسانوں کی تحریروں سے زیادہ پسند کیا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ کہانیاں کسی انسان نے لکھی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ تحقیق کیمبرج یونیورسٹی پریس میں شائع ہوئی جس میں یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ آیا 18 سے 81 سال کی عمر کے افراد مختصر افسانوں میں انسان اور اے آئی کی تحریر میں فرق کر سکتے ہیں یا نہیں۔

امریکا کی ویلانووا یونیورسٹی کے محققین کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق شرکا زیادہ تر مواقع پر یہ پہچاننے میں ناکام رہے کہ کون سی کہانی انسان نے لکھی ہے اور کون سی چیٹ جی پی ٹی نے تخلیق کی ہے۔

تحقیق کی سینیئر مصنفہ ڈاکٹر دینا وائسبرگ نے کہا کہ عوام میں اے آئی کی صلاحیتوں کے بارے میں موجود بہت سے تصورات اب پرانے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ تخلیقی تحریر کے لیے جذباتی شعور، ذاتی تجربات اور انسانی احساسات ضروری ہوتے ہیں اس لیے لوگ اے آئی کی تخلیقی صلاحیتوں کو کم سمجھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران شائع شدہ مصنفین کی لکھی ہوئی 3 مختصر کہانیوں کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی سے تیار کرائی گئی تین کہانیاں بھی شامل کی گئیں۔

پہلے مرحلے میں 1,682 شرکا کو ایک کہانی پڑھنے کے لیے دی گئی۔ بعض افراد کو درست اور بعض کو غلط بتایا گیا کہ یہ کہانی انسان یا اے آئی نے لکھی ہے جس کے بعد ان سے کہانی کی دلچسپی اور معیار کے بارے میں رائے لی گئی۔

دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بالترتیب 424 اور 481 شرکا کو ایک انسانی اور ایک اے آئی کی لکھی ہوئی کہانی دی گئی مگر انہیں مصنف کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بعد ازاں ان سے پوچھا گیا کہ کون سی کہانی اے آئی کی تخلیق ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن کہانیوں کے بارے میں شرکا کو بتایا گیا کہ وہ انسان نے لکھی ہیں انہیں سب سے زیادہ پسند کیا گیا حالانکہ ان میں سے کئی دراصل اے آئی کی تیار کردہ تھیں۔

ڈاکٹر دینا وائسبرگ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میں اب بھی انسانی مصنفین کے حق میں ایک ذہنی رجحان موجود ہے حالانکہ وہ عملی طور پر دونوں میں فرق نہیں کر پاتے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ جو افراد مصنوعی ذہانت کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے تھے وہ اے آئی کی لکھی ہوئی تحریروں کی شناخت نسبتاً بہتر انداز میں کر سکے جبکہ ادب کے ماہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد کو اس حوالے سے کوئی خاص برتری حاصل نہ تھی۔

شرکا سے ان کے ادبی مطالعے اور اے آئی پلیٹ فارمز کے استعمال کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے جن کے بعد اے آئی سے تیار کردہ کہانیوں کو مجموعی طور پر معیار کے لحاظ سے زیادہ نمبر دیے گئے۔

محققین کے مطابق اے آئی کی تحریریں عموماً زیادہ واضح، براہ راست اور آسان زبان میں ہوتی ہیں جبکہ انسانی تحریروں میں زیادہ باریکیاں، پیچیدگی اور معنوی گہرائی پائی جاتی ہے جنہیں سمجھنے کے لیے زیادہ ذہنی توجہ درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے عام قارئین نسبتاً سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی تحریروں کو زیادہ پسند کرتے ہوں اسی لیے اے آئی کی کہانیوں کو بہتر درجہ بندی ملی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.