روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

روس کے بحیرہ اسود کے ساحلی تفریحی مقام ’آرخیپو-اوسیپووکا‘ میں ایک پرہجوم ساحل پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کی وجہ سے متعلق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کے روز روسی شہر ’گیلینڈژک‘ کے قریب پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں سیاح ساحل پر موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو خوف و ہراس میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ ساحل کو یوکرین کی جانب سے داغے گئے ڈرون نے نشانہ بنایا۔ جنیوا میں روسی مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان میں اس حملے کو ’خونی حملہ‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یوکرین نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی علاقے کراسنودار کے گورنر وینیامین کوندراتییف کے مطابق حملے کا ہدف شہری انفراسٹرکچر تھا اور امدادی و ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض ہلاکتیں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب یوکرین کی دفاعی افواج سے وابستہ اہلکار آندری کووالینکو نے روسی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتیں روسی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے باعث ہوئیں، جس نے ڈرون کو ساحل کے اوپر مار گرایا اور اس کا ملبہ لوگوں پر آ گرا۔

کووالینکو کے مطابق یوکرین صرف روس کے فوجی اور عسکری صنعتی اہداف کو نشانہ بناتا ہے، جبکہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری روسی فضائی دفاعی نظام اور روسی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

تاحال اس واقعے سے متعلق دونوں ممالک کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.