روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

روس کے بحیرہ اسود کے ساحلی تفریحی مقام ’آرخیپو-اوسیپووکا‘ میں ایک پرہجوم ساحل پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کی وجہ سے متعلق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کے روز روسی شہر ’گیلینڈژک‘ کے قریب پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں سیاح ساحل پر موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو خوف و ہراس میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ ساحل کو یوکرین کی جانب سے داغے گئے ڈرون نے نشانہ بنایا۔ جنیوا میں روسی مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان میں اس حملے کو ’خونی حملہ‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یوکرین نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی علاقے کراسنودار کے گورنر وینیامین کوندراتییف کے مطابق حملے کا ہدف شہری انفراسٹرکچر تھا اور امدادی و ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض ہلاکتیں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب یوکرین کی دفاعی افواج سے وابستہ اہلکار آندری کووالینکو نے روسی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتیں روسی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے باعث ہوئیں، جس نے ڈرون کو ساحل کے اوپر مار گرایا اور اس کا ملبہ لوگوں پر آ گرا۔

کووالینکو کے مطابق یوکرین صرف روس کے فوجی اور عسکری صنعتی اہداف کو نشانہ بناتا ہے، جبکہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری روسی فضائی دفاعی نظام اور روسی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

تاحال اس واقعے سے متعلق دونوں ممالک کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، 435 موبائل برآمد

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔  کراچی کے

Read More

افغان طالبان نے دہشت گردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو متعدد سہولیات فراہم کرے گا

واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اب ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.