امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے ایران اور عمان کے درمیان نئے انتظامات پر بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے بھی سابقہ وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد کے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ مجوزہ ایران۔عمان مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ گزرگاہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ نظام گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج انتظام سے مختلف ہوگا جس کے تحت تجارتی جہازوں کے سفر کا ایک بڑا حصہ ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایرانی قیادت کی پالیسی اور امریکا کے آئندہ طرزِ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر ایران اور عمان کے درمیان یہ انتظامی مفاہمت طے پا جاتی ہے تو اس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان بھی ایک اہم معاہدہ آئندہ چند روز میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.